سڈنی، 24 اگست : آسٹریلیا کے بیک پیکرز ہوسٹل میں آج ایک شخص نے ایک برطانوی خاتون کو چاقو مارکر قتل کرڈالا۔
اس حملہ میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت
تشویشناک ہے۔
کوئنز لینڈ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 29 سالہ حملہ آور مبینہ طور سے سیاحتی ویزا پر آسٹریلیا آیا ہوا ہے اور وہ فرانس کا شہری ہے گرفتاری کے وقت وہ ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگارہا تھا